"میرا سلطان"سلطان العالم Salman al Haqqani

میرا سلطان"سلطان العالم Salman al Haqqani

"میرا سلطان"سلطان العالم



حکمران جس کو ساری دنیا کے حکمران سلطان العالم (سارے عالم کا حکمران )کہتے تھے."میرا سلطان" نامی ڈرامے کے ذریعے ان کی سیرت کو بگاڑ کر دنیا کو دکھانے کی کوشش کی گئی. اس ڈرامے میں انہیں صرف حرم کی خواتین میں مشغول اور انکے ناز نین اٹھاتے اور عیاش پرست دکھایا گیا ہے۔ یہ ہیں عثمانی سلطنت کا سب سے عظیم حکمران سلیمان القانونی رحمہ اللہ۔ سلیمان نے 48 سال حکومت کی۔ انہی کے دور میں خلافت عثمانیہ سپر پاور بن گئی۔ انہوں نے ہی سنت کو دو بارہ زندہ کیا۔ بدعات کا قلعہ قمع کیا۔ باغیوں اور سازشیوں سے ریاست کو پاک کیا۔

تمام مسلم اور غیر مسلم مورخین اس بات پر متفق ہیں کہ خلافت عثمانیہ کا سنہری دور اس وقت تھا جب سلیمان القانونی خلیفہ تھے۔ انہوں نے ہی جہاد کو عروج پر پہنچایا۔ ان کی زندگی کا سب سے اہم معرکہ "موھاکس" ہے، جس پر پورے یورپ میں ماتم کیا گیا تھا۔

امت مسلمہ کا یہ عظیم قائد جن کی فوج کا ساری دنیا احترام کرتی تھی، اور ان کی فوج کی حر کت سے صلیبی حکمرانوں پر لرزہ طاری ہو تا تھا، اور ان کی حکو متیں ہل جاتی تھیں۔ ان کے عہد میں مسلم افواج یورپ کے قلب میں پہنچ گئی تھیں۔ دوبار ان کی فوج فینا کے فصیلوں سے ٹکرائی!! ان کے زمانے میں خلافت عثمانیہ تین بر اعظموں تک پھیل گئی،ایشاء،یورپ اور افریقہ۔

انہی کے دور میں خلافت عثمانیہ بلا شرکت غیر دنیا کی واحد سپر پاور بن گئی جس کے بارے میں کسی کو اختلاف بھی نہیں۔ انہیں کی فوج دنیا میں نمبر 1 تھی۔ انہی کا اسلحہ سب سے جدید اور خوفناک ہوا کر تا تھا۔ سمندروں، ساحلوں، بندر گاہوں اور آبی گزرگاہوں پر انہی کی فوج کا راج تھا
جرمن مورخ "ہا لمر" کہتا ہے کہ یہ سلطان ہمارے لیے صلاح الدین ایوبی سے بھی بڑا خطرہ تھے

انگریز تاریخ دان " ہارورڈ " کہتا ہے کہ ان کی موت کا دن ہی صلیبی دنیا کے لیے عید کا دن ہے
افسوس کی بات یہ ہے کہ مسلم نوجوانوں کو اپنے اس ہیرو کی سیر ت کا علم نہیں۔ وہ صرف مغربی ڈراموں اور فلموں کے ذریعے ان کا نام سنتے ہیں، جن میں ان کی سیرت کو بگاڑ دیا گیا ہے۔ سلطان سلیمان القانونی خادم الحرمین الشریفین اسلامی تاریخ کا ایسا نام ہے جس پر خود تاریخ بھی نازاں ہے۔ ان کے تذکرے کے بغیر تاریخ کچھ بھی نہیں

إرسال تعليق