"ھ" اور "ہ" میں کیا فرق ہے
"ھاں" اور "ہاں" کیا دونوں ٹھیک ہیں؟ اسی طرح "ہم" اور "ھم" اگر فرق ہے تو کیا ہے ؟
اردو میں دو چشمی *ھ* کل 14 حروف تہجی کے ساتھ استعمال ہوتی ہے بھ، پھ، تھ، ٹھ، جھ، چھ، دھ، ڈھ،ڑھ، کھ،گھ، لھ،مھ ،نھ
بعض جگہوں پر خوب صورتی یا کسی اور وجہ سے لوگ ابتدا میں *ھ* کا استعمال کرتے ہیں مثلاً "ھم"، "ھماری" اور "ھاں" وغیرہ .

لیکن یہ استعمال درست نہیں ہے۔ اول تو یہ کہ اردو میں *ھ* ابتداء لفظ میں کبھی آ ہی نہیں سکتا۔
کیوں کہ دوچشمی ‘‘ھ’’ کی اکیلی مستقل آواز نہیں ہے بلکہ یہ بھاری آوازیں بناتا ہے۔
ذیل میں دوچشمی *ھ* اور *ہ* کے چند جملے لکھے جارہے ہیں، انہیں پڑھ کر آپ کو خود ہی اندازہ ہوجائے گا کہ ان دونوں کے پڑھنے میں کیا فرق ہے اور اُردو زبان میں یہ دو مختلف ھ/ہ الگ الگ کیوں رائج ہیں👈 *بھ*: ننھے منے بچے سب کے من کو *بھاتے* ہیں۔
"ہ"👈 *بہ*: لاپرواہ لوگ پانی زیادہ *بہاتے* ہیں۔

"ھ"👈 *پھ*: بچے نے کاپی کا صفحہ *پھاڑ* دیا۔
"ہ"👈 *پہ* : *پہاڑ* پر چڑھنا ایک دشوار کام ہے۔

"ھ"👈 *تھ* : میرا ایک دوست *تھائی لینڈ* میں رہتا ہے۔
"ہ"👈 *تہ*: ابھی تک صرف ایک *تِہائی* کام ہوا ہے۔
"ھ"👈 *ٹھ* : ان دونوں کی آپس میں *ٹھنی* ہوئی ہے۔
"ہ"👈 *ٹہ*: درخت کی *ٹہنی* پر چڑیا *چہچہا* رہی ہے۔

"ھ"👈 *جھ*: آج فضا *بوجھل* سی ہے۔
"ہ"👈 *جہ* : *ابوجہل* اسلام کا سخت دشمن تھا۔

"ھ"👈 *چھ*: ڈاکٹر نے مریض کے جسم سے گولی کا *چَھرّا* نکال دیا ، یا قربانی کے جانور کے گلے پر *چُھرا* پھیر دو۔
"ہ"👈 *چہ*: اس کا *چہرہ* خوشی سے کِھلا پڑ رہا تھا۔

"ھ"👈 *دھ*: یار میرا *دھندہ* خراب مت کرو۔
"ہ"👈 *دہ*: وہ اس کا نجات *دہندہ* بن کر آیا۔
ڈھ: میں نے کتاب بہت "ڈھونڈی" مگر بے سود
*نوٹ*:- *ڈ* کے ساتھ ‘‘ہ’’ اور *ر* کے ساتھ "ھ" کا جملہ نہیں آتا۔

"ھ"👈 *ڑھ*: میرے گھر کے آگے ڈم ڈم کی *باڑھ* لگی ہوئی ہے۔
"ہ"👈 *ڑہ*: میرے گھر کے پاس بھینسوں کا *باڑہ* ہے۔

"ھ"👈 *کھ*: میرا قلم *کھو* گیا ہے۔
"ہ"👈 *کہ*: ہاں اب *کہو*! کیا *کہنا* چاہ رہے تھے۔

"ھ"👈 *گھ*: جنگلات میں *گھنے* درخت ہوتے ہیں۔
"ہ"👈 *گہ*: اس نے اپنی شادی پر *گہنے* اور دیگر زیورات پہنے ہوئے تھے۔

لھ: "دولھا" بھائی آ گئے ہیں
مھ: "تمھیں" کیا ہوا ہے؟
نھ: انھوں نے آج ہمارے گھر آنا ہے
مھ: "تمھیں" کیا ہوا ہے؟
نھ: انھوں نے آج ہمارے گھر آنا ہے
نمایاں میرا جوہر صورت شمشیر ہو جائے
تمنا ہے کہ اردو لفظ عالمگیر ہو جائے
تمنا ہے کہ اردو لفظ عالمگیر ہو جائے