وہ اکثر مجھے خود سے بھی توڑ دیتا ہے



وہ میرا رب........

وہ میرا رب

 

وہ اکثر مجھے خود سے بھی توڑ دیتا ہے
پھر مسکراتا ہوا آتا ہے خود ہی جوڑ دیتا ہے

( وَاَنَّهٝ هُوَ اَضْحَكَ وَاَبْكٰى
وہ ہنساتا ہے وہی رلاتا ہے .. القرآن)

پہلے میری آنکھوں میں عجب نمی سی بھرتا ہے
پھر ان میں ہنستی قوس قزح چھوڑ دیتا ہے

(فان مع العسر یسرا .. ان مع العسر یسرا)
میں خوفزدہ ہوں تو مجھ میں یقین بھرتا ہے
گر بدگماں ہوں تو پکڑ، جھنجھوڑ دیتا ہے

(امن یجیب المضطر.. وھو معکم این ما کنتم)
کبھی عطا کرتا ہے عجب سکون کا عالم
کبھی شور اک عجب سا وہ چھوڑ دیتا ہے

( الا بذکر اللہ تطمئن القلوب)
کبھی اپنی چاہ میں مجھے بے حد تھکاتا ہے
پھر مجھے اس کو پانے کی نئی دوڑ دیتا ہے

( والی ربک فارغب ..ففروا الی اللہ ..)
میں اسی کا تھا، بس اسی کا ہوں
یہ مجھ سے جب سنے امتحاں اور دیتا ہے
( انا للہ وانا الیہ راجعون ..

کبھی بت بنواتا ہے مجھ سے میری آزمائش کو
پھر خود جلوہ گر ہو، روبرو اسے پھوڑ دیتا ہے

( لا الہ الا اللہ..الھکم الہ واحد لا الہ الاھو الرحمن الرحیم)
اشک میرے وہ، بڑی محبت سے چنتا ہے
میں تھک اگر جاﺅں، اک نیا موڑ دیتا ہے

( رب انی مغلوب فانتصر .حسبنا اللہ ونعم الوکیل .. نعم المولی و نعم النصیر.. ولسوف یعطیک ربک فترضی)
جب تھاما ہے میرا ہاتھ تو بھلا فکر ہو کیسی
بس اس بات پر وہ، ہمیشہ زور دیتا ہے..!
ان اللہ مع الصابرین .. واللہ یحب المتوکلین۔۔۔

إرسال تعليق