Major General Asif Ghafoor Director General of Inter Services Public Relations (ISPR)

Major General Asif Ghafoor Director General of Inter Services Public Relations (ISPR)



میجر جنرل آصف غفور صاحب ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے پر 3 سالہ مدت کا اختتام. تاریخ میں شاید کسی ڈی جی آئی ایس پی آر کو ایسا مقام ملا ہو جو جنرل آصف غفور صاحب کو ملا ہے.
جس دن جنرل صاحب ڈی جی آئی ایس پی آر کی نشت پر براجمان ہوئے اس دن لگا کہ کہاں جنرل عاصم باجوہ جیسا رعب دار بندہ اور کہاں آصف غفور صاحب جیسا معصوم نظر آنے والا شخص.
مگر کچھ ہی وقت میں جنرل آصف غفور نے نہ صرف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا بلکہ دشمن اور ملک غداروں کو ایسی ضرب لگائی کہ پاکستان کے دشمن تکلیف سے کراہتے ہوئے بھی انکی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے، پاکستانی عوام مورال اور پاک فوج کا امیج آپ نے ساری دنیا میں تن تنہا ایسا اجاگر کیا کہ دُنیا عش عش کر اٹھی.
آج تین سال بعد جنرل آصف غفور کے بارے میں کہنے کو اتنا کچھ ہے کہ الفاظ کم پڑ جائیں.
آخر میں بس اتنا کہ تاریخ آپکو کبھی نہیں بُھلا پائے گی اور ہم آپکی عظیم خدمات کے لیے ہمیشہ احسان مند رہیں گے.
اللہ پاک سے دعا ہے کہ آپ دونوں جہانوں میں کامیابیاں سمیٹیں اور اللہ پاک آپکو لمبی صحت و کامرانیوں سے نواز ے آمین.

إرسال تعليق